• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 17334

    عنوان:

    میری لڑکی کی عمر شادی کے لائق ہے اور ہم اس کے لیے گزشتہ دو سال سے کسی مناسب رشتہ کی تلاش میں ہیں۔ بہت سارے رشتے آرہے ہیں لیکن کچھ طے نہیں ہوپاتا ہے۔ ہر چیز ابتدائی مرحلہ میں رک جاتی ہے۔ برائے کرم ہم کو کوئی دعا پڑھنے کے لیے بتائیں یا ہم کو کیا کرنا چاہیے؟ برائے کرم شادی کے لیے سب سے بہتر دعا عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2120=1704-11/1430

    ہرنماز کے بعد اور رات کو سوتے وقت اول وآخر درود شریف تین تین مرتبہ اور درمیان میں یَا لَطِیْفُ یَا بَاسِطُ اکیس دفعہ پڑھا کریں۔ اور دو رکعت صلاة الحاجة کی نیت سے کسی وقت میں پڑھ کر دعاکیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند