• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 173176

    عنوان: صلاة و سلام کب پڑھنا چاہیے؟

    سوال: صلاة و سلام کے بارے میں کیا حکم ہے کہ کب پڑھنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 173176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 20-26/M=01/1441

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام پڑھنے کے لئے نہ تو کوئی وقت اور دن متعین ہے اورنہ ہی اس کا کوئی مخصوص طریقہ ہے، جب چاہیں اور جتنا چاہیں پڑھ سکتے ہیں، لیکن صلاة وسلام کا مروجہ طریقہ بدعت ہے وہ یہ ہے کہ اذان کے بعد بآواز بلند کھڑے ہوکر درود و سلام پڑھا جاتا ہے اسی طرح فجر کی نماز کے بعد یا بیان و تقریر کے بعد کھڑے ہوکر بآواز بلند درود و سلام پڑھا جاتا ہے یہ بدعت ہے شریعت میں اس کا کوئی ثبوت نہیں لہٰذا اس کا ترک لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند