• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 172668

    عنوان: اجتماعی استغفار كرنے كا حكم

    سوال: امید ہے خیریت سے ہوں گے ، میں سے جاننا چاہتا ہوں کہ کیا ہم جس طرح کسی مقصد کے حصول کے لئے اجتمائی طور پر آیت کریمہ یا کوئی اور وظیفہ کر سکتے ہیں اسی طرح استغفار کا بھی وظیفہ کیا ہم.اجتمائی طور پر کر سکتے ہیں؟ اور یہ بھی جاننا تھا کہ کیا مرحومین کے لئے بھی استغفار کا وظیفہ کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 172668

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1098-956/sd=12/1440

    میت کے لیے اجتماعی طور پر استغفار کا مخصوص وظیفہ نہ منقول ہے اور نہ ثابت ہے، انفرادی طور پر استغفار اور ایصال ثواب کا اہتمام کرنا چاہیے، اس کے لیے جمع ہونا ضروری نہیں ہے؛ بلکہ اجتماع کی بعض صورتیں واجب الاحتراز ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند