• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 170649

    عنوان: حدیث میں کثرت استغفار کی وجہ سے ہر طرح کی الجھنوں سے نجات کا وعدہ ہے

    سوال: میں پی ایچ ڈی کی طالبہ ہوں ، میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میری سپروائز رایک لیڈی ہیں جو مجھے مسلسل مختلف طریقوں سے پریشان کررہی ہیں اور میری پڑھائی اور تحقیق کے کام میں رکاوٹ پیدا کررہی ہیں، میں سپروائزربدل نہیں سکتی ، کیوں کہ اس میں کوئی آپشن نہیں ہے۔ براہ کرم، کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں کہ میں ذہنی سکون کے ساتھ اپنی ڈگری مکمل کرسکوں۔

    جواب نمبر: 170649

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:866-773/sd=11/1440

    آپ چھوٹے بڑے تمام گناہوں سے بچنے کی کوشش کریں، اعمال صالحہ کا اہتمام کریں اور استغفار کی کثرت کریں، ان شاء اللہ آپ کی پریشانیاں ختم ہوجائیں گی اور آپ سکون محسوس کریں گی، حدیث پاک میں کثرت استغفار کی وجہ سے ہر طرح کی الجھنوں سے نجات کا وعدہ ہے۔

    عن ابن عباس قال:قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:من لزم الاستغفار جعل اللہ لہ من کل ضیق مخرجاً ومن کل ھم فرجاً ورزقہ من حیث لا یحتسب، رواہ أحمد وأبو داود وابن ماجة(مشکوة )۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند