• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 170219

    عنوان: چار سال کی بچی ابھی صحیح سے بولنے پر قادر نہیں ہوئی، کوئی دعا یا وظیفہ بتادیں

    سوال: میری چار سال کی بیٹی ہے، مگر اب تک بات چیت صحیح سے کرنا شروع نہیں کیا ہے، بات کرتی ہے، مگر صرف مختصر الفاظ بات سمجھاتی ہے، ہم سے سوال و جواب یا بات چیت نہیں کرتی ہے، اپنے دھن میں زیادہ مگن رہتی ہے، مہربانی فرما کر قرآن وحدیث کی روشنی میں فرمادیجئے اور کوئی وظیفہ بتا دیجئے۔ شکریہ

    جواب نمبر: 170219

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:792-664/N=9/1440

    آپ اپنی بیٹی کا کسی اچھے ڈاکٹر یا حکیم سے علاج کرائیں اور درج ذیل وظیفہ کا اہتمام کریں:

    سورہ طہ کی آیت:۲۵تا ۲۸، یعنی: رب اشرح لي صدري سے یفقھوا قولي تک روزانہ تین مرتبہ پڑھ کر بچی پر اور پانی پر دم کردیا کریں اور دم کیا ہوا پانی بچی کو پلائیں۔

    إن شاء اللہ آپ کی بچی کی زبان صاف ہوجائے گی اوروہ صحیح سے بات چیت کرنے لگے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند