• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 170081

    عنوان: كالا جادو وغیرہ كا توڑ (علاج) كیا ہے؟

    سوال: مجھے یہ جاننا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی پر کالا جادو وغیرہ کرے تو اس کا توڑ کیسے کریں؟ میں ان سب چیزوں کو نہیں مانتا ، میرا بھروسہ اللہ پر ہے ،پر ہمارے نبی پر بھی جادو ہوا تھا تو جادو ہوتاتو ہے بس آپ کوئی دعا ایسی بتادیں جس سے کالا جادو کوئی اثر نہ ہو اور وہ واپس اس پر چلا جائے۔

    جواب نمبر: 170081

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 881-732/B=09/1440

    قل ہو اللہ أحد ، قل اعوذ برب الفلق ، اور قل اعوذ برب الناس ، یہ تینوں سورتیں بسم اللہ سمیت پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر دم کریں پھر اپنے ہاتھوں کو سر سے پیر تک جسم پر پھیر لیں۔ اسی طرح تین دفعہ کریں۔ صبح اور سوتے وقت یہ عمل ضرور کریں، ان شاء اللہ ہر طرح کا سحر دُور ہو جائے گا۔

    (۲) اور ہر فرض نماز کے بعد ۱۰۰/ مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیا کریں۔ ۴۰/ روز تک یہ عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند