INDIA

سوال # 170009

اللّہ کے کرم سے اور آپ کی دعا سے اللّہ نے مجھے 1 حلال کاروبار عطا فرما دیا ۔ پچھلے کچھ مہینے سے کاروبار بینڈ ہو، رکھا ہے کرایہ بھی بھرنا مشقل ہوتا جا رہا ہے ۔ کاروبار میں ترقی اور کما ئی میں برکت کے لئے کوئی وظیفہ بتا دیں اور کس وقت پڑھنا ہے طریقہ بھی بتا دیں الحمداللہ میں نماز کی پنج وقت پابندی کرتا ہوں مگر نماز میں خشوع اور دھیان نہیں لگتا اس کے لئے بھی کچھ بتا دیں ۔

Published on: May 13, 2019

جواب # 170009

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 770-689/D=09/1440



(۱) بعد نماز عشا اسم ”یَا لَطِیْفُ“ گیارہ سو گیارہ (۱۱۱۱) مرتبہ پڑھے اول آخر درود شریف گیارہ گیارہ (۱۱-۱۱) بار پڑھے اور دعا کرے۔



(۲) دوسرا وظیفہ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ ۔



صَلَّی اللہ عَلَی النَّبِيِّ الأمِّي ۔



یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ ۔



ایک ایک تسبیح بعد نماز مغرب پڑھ کر دعا کریں۔



(۳) تیسرا وظیفہ ”یَا مُعِزُّ “ہر وقت پڑھتے رہا کریں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات