India

سوال # 169512

ہمیں شک ہے کہ کسی نے ہمارے اوپر غلط تعویز کیا ہے؟ تب کیسے پتہ کریں؟دو تعویزات پہلے بھی نکلے تھے، ہمارے گھر کے ونڈو میں اسے کیسے روکا جائے؟
مہربانی کرکے جواب دیں۔

Published on: Mar 20, 2019

جواب # 169512

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 675-567/D=07/1440



(۱) صبح وشام سورہ فاتحہ ۳/ بار ، سورہ کافرون ۳/ بار ، سورہ اخلاص ۳/ بار ، سورہ فلق ۳/ بار، سورہ ناس ۳/ بار اور آیة الکرسی ۳/ بار، اول و آخر درود شریف پڑھ کر دم کرلیں اور گھر کے کونوں میں پھونک دیں ، ان شاء اللہ اثرات بد ختم ہو جائیں گے۔



(۲) اور تعویذ وغیرہ نکلنے والی بات کسی نیک و صالح ”عالم“ کو دکھلائیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات