India

سوال # 168784

بہت سے وظائف کے اندر بتایاجاتاہے کہ وظیفہ کرکے پانی پہ پھونک مارکے اس پانی سے نہانا، پر سوال یہ ہوتاہے کہ پہلے زمانے میں نہانے کا پانی اور ٹوائلیٹ کا پانی الگ جاتا تھا ، لیکن ابھی کے زمانے میں سبھی نالے /گٹر میں جاتے ہیں، اس سے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟

Published on: May 9, 2019

جواب # 168784

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 642-769/M=09/1440



وظیفہ پڑھ کر دم کیا ہوا پانی ہو یا ایسا پانی جس میں تعویذ کا نقش دھوکر ملایا گیا ہو، اس کا احترام مثل زمزم لازم نہیں تاہم قصداً ایسی جگہ بہانے یا گرانے سے احتیاط بہتر ہے جہاں ناپاک پانی یا ناپاکی جمع ہو۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات