• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 168360

    عنوان: دعا كرتے وقت ’’میں‘‘ كہنا چاہیے یا ’’ہمیں‘‘؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ دعا مانگتے وقت ’میں‘ یا ’ہمیں‘ کا استعمال کرنا چاہئے؟مثال کے طورپر ’یا اللہ مجھے معاف فرما‘ یا ’یا اللہ ہمیں معاف فرما‘ اسی طرح ’ مجھے نماز بنا‘ یا ہمیں نمازی بنا‘ کہنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 168360

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 570-515/M=06/1440

    انفرادی دعا کے وقت، ”میں “ یا ”ہمیں“ دونوں کا استعمال کرسکتے ہیں اور اجتماعی دعا میں ”ہمیں“ (جمع کا صیغہ) استعمال کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند