• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 16783

    عنوان:

    میں نوکری کرتی ہوں او رمیرے دو بچے ہیں۔ گھر میں صرف ان کے دادا ابو ہوتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال صحیح نہیں ہوسکتی۔میں بہت پریشان ہوں۔ آپ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ جس سے میرے شوہر کا کام صحیح چلے او رمجھے نوکری نہ کرنی پڑے تاکہ میں اپنے بچوں کی صحیح دیکھ بھال کرسکوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1789=1617-11/1430

    آپ ہرصبح کو 7 بار پہلے درود شریف پڑھیں، پھر 100 مرتبہ اللّٰہُمَّ أَکْفِنِيْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ․ پڑھیں، اسی طرح شام کو بھی یہی دعا 100 مرتبہ پڑھیں۔ ہرروز گھر کے سب ہی لوگ پڑھیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند