Pakistan

سوال # 167255

انیس سال سے بلیک جادو کی وجہ سے ہم پریشانیوں میں مبتلا ہیں، بلیک جادو کی علامت ہمارے کپڑوں کی کٹنگ سے معلوم ہوتی ہے، اس کی وجہ سے ہماری زندگی کے ہر معاملے میں ہمیں پریشانی ہورہی ہے، براہ کرم، اس سے نجات پانے کے لیے کوئی دعا/وظیفہ بتائیں۔

Published on: Dec 23, 2018

جواب # 167255

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 511-385/B=04/1440



کالے جادو کی کاٹ تو عامل ہی کرسکتے ہیں۔ آپ کسی نیک اللہ والے کو پکڑیں جو عامل بھی ہوں وہ صحیح کاٹ کرسکیں گے۔ ویسے ہر فرض نماز کے بعد ۱۰۰/ مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیا کریں۔ اور ۴۰/ روز تک یہ عمل کریں۔ اور سورة بقرہ کسی نیک آدمی سے پڑھواکر ایک بوتل پانی میں دَم کرائیں اور اسے ایک گھونٹ روزانہ پیتے رہیں اور سات روز تک اپنے گھر کے چاروں کونے میں اندر کے حصہ میں چھڑک دیا کریں، مغرب کی اذان کے وقت۔ یہ عمل کریے شاید اللہ تعالی آپ کو اس سے نجات عطا فرما دے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات