• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 167093

    عنوان: کلینک چلنے کے لیے دعا

    سوال: حضرت میں ایک ڈاکٹر ہوں اور میرا ایک کلینک ہے ۔کوئی ایسا وظیفہ یا دعا بتائے جس سے میرا کلینک اچھا بھی چلے ، زیادہ سے زیادہ مریضوں کو شفاء بھی ملے ، میری نیت بھی درست رہے اورکمائی میں برکت بھی رہے ؟

    جواب نمبر: 167093

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 403-288/B=3/1440

    پہلے تو آپ اپنی نیت درست رکھیں خدمت خلق کی نیت رکھیں مریضوں سے زیادہ پیسے وصول کرنے کی نیت نہ رکھیں۔ پھر اللہ تعالی پر بھروسہ رکھیں کہ جو کچھ بھی کمائی ہوگی کم یا زیادہ اپنے مقدر پر ہمہ وقت راضی رہیں گے۔ نیت صحیح کرلیں پھر اس کے بعد صبح و شام ۱۰۰-۱۰۰/ مرتبہ یہ دعا پڑھ لیا کریں۔ اللَّہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ اور روزانہ مغرب کے بعد سورہ واقعہ ایک مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ یہ ۲۷/ ویں پارے میں سورہ الرحمن کے بعد ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند