• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 167021

    عنوان: اچانک کاروبار بہت ٹھنڈا ہوگیا، کوئی دعا یا عمل بتائیں

    سوال: اچانک کاروبار بہت ٹھنڈا ہوا ہے، کوئی دعا یا عمل بتائیں روزی کے لیے، اور نکاح کے لیے ایک اچھی نیک صالحہ لڑکی کے لیے دعا اور عمل بتائیں اور خود کے گھر کے لیے دعا اور عمل بتائیں۔

    جواب نمبر: 167021

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 245-206/D=3/1440

    (۱) بعد نماز عشاء یَا وَہَّابُ اول آخر گیارہ گیارہ (۱۱-۱۱) بار درود شریف پڑھے اور درمیان میں چودہ سو چودہ (۱۴۱۴) بار یَا وَہَّابُ پڑھیں اور سو بار یہ دعاء پڑھیں یَا وَہَّابُ ہَبْ لِیْ مِنْ نِعْمَة الدُّنْیَا وَالآخِرَةِ إنَّکَ أنْتَ الْوَہَّابُ ۔ ان شاء اللہ کاروبار میں برکت اور زیادتی ہوگی۔

    (۲) بعد نماز عشاء گیار سو گیارہ (۱۱۱۱) بار یَالَطِیْفُ پڑھیں اور اول آخر گیارہ گیارہ (۱۱-۱۱) بار درود شریف پڑھ کر دعاء کریں ان شاء اللہ نیک خاتون سے نکاح ہوگا اور ہر نماز کے بعد یہ دعاء بھی پڑھیں: رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِینَ إِمَامًا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند