• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 166486

    عنوان: استقرار حمل كے لیے وظیفہ بتادیں

    سوال: میرا ایک بیٹا ہے پانچ سال کا ، اس کے ہونے کے بعد مجھے حمل نہیں ٹھہرا، کوشش بہت کی ، علاج بھی کروایا، علاج کے بعد حمل ٹھہراتھا، لیکن نو مہینے پہلے، وہ بھی گرگیا، اب اس کے بعد نہیں ٹھہرا حمل، کوئی وظیفہ ہو تو آپ براہ کرم، ہمیں بتائیں، علاج کراکے بھی اب تھک گئی ہوں، ہم سب کو دعا میں یاد رکھیں۔

    جواب نمبر: 166486

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 287-227/B=3/1440

    آپ ہر نماز کے بعد تین مرتبہ ” رَبِّ لَا تَذَرْنِيْ فَرْداً وأنْتَ خَیْرُ الوَارِثِیْن “ پڑھا کریں۔ ان شاء اللہ آپ کی پریشانی دور ہو جائے گی۔ اعمال قرآنی: ۲۶، ط: دارالاشاعت پاکستان ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند