India

سوال # 166256

میری اماں جان بہت وقت سے بیمار ہیں، ڈاکٹر صاحب سے بھی علاج کروایا ہے اور تعویذوں سے مولانا سے بھی علاج کروائے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، سب لوگ یہ کہتے ہیں جس کو بھی دکھاتے ہیں کہ ان کو بہت زبردست کروایا ہوا ہے ، اللہ کے لیے آ پ کوئی عمل کرنے کے لئے بتائیں۔

Published on: Oct 25, 2018

جواب # 166256

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 179-149/M=2/1440



سورہ یونس کی یہ آیات : فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالَ لَہُمْ مُّوْسیٰ ألْقُوْ مَا أنْتُمْ مُّلْقُوْن ۔ فَلَمَّا ألْقَوْا قَالَ مُوْسیٰ مَا جِئْتُمْ بِہالسِّحْر ، إنَّ اللّٰہَ سَیُبْطِلُہ إنَّ اللّٰہَ لاَ یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیْنَ ۔ وَیُحِقُّ اللّٰہُ الْحَقَّ بِکَلِمٰتِہوَلَوْ کَرِہَ الْمُجْرِمُوْنَ ۔ اور معوذتین (سورہ ناس، سورہ فلق) دونوں گیارہ گیارہ مرتبہ صبح و شام پڑھ کر اپنے جسم پر دم کرلیا کریں۔ اللہ نے چاہا تو ضرور افاقہ ہوگا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات