• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 166193

    عنوان: مکان خریدنے کے لئے سودی قرض لیا تھااس کی حرمت کا مجھے صحیح علم نہیں تھا، مجھے اب کیا کرنا چاہیے؟

    سوال: چند سال گزرے بینک سے سودی قرض لیکر مکان خریدا تھا۔ چونکہ ملازمت میں ہوں اسلیے اس وقت انکم ٹیکس میں بھی اس قرض کی وجہ سے چھوٹ ملتی تھی ۔ اب قرض بھی ادا ہو چکا ہے ۔ جس وقت قرض لیا تھا اسوقت کم علمی کی وجہ سے سود دینے کی حرمت زیادہ واضح نہیں تھی لیکن اب پچھتاوا ہو رہا ہے اور احساس گناہ ستا رہا ہے ۔ کیا اس گناہ کی تلافی اب ممکن ہے اور اگر ممکن ہے تو کس طرح اسکی تلافی کی جا سکتی ہے براہِ کرم وضاحت کے ساتھ بیان فرماییں ۔ سخت تشویش میں مبتلا ہوں ۔ مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 166193

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:216-164/L=2/1440

    آپ صدق دل سے توبہ واستغفار کریں اور آئندہ اس طرح کا معاملہ نہ کرنے کا عزم مصمم کریں اللہ کی ذات سے قوی امید ہے کہ وہ اس گناہ کو معاف فرمادیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند