• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 165720

    عنوان: کیا اللہ کے وہاں میری معافی ہوجائے گی؟

    سوال: میں نے بہت گناہ کئے ہیں ، کیا اللہ کے وہاں میری معافی ہوجائے گی؟ میں نے زنا کیا ہے اور بہت سے گناہ کئے ہیں، میں اپنے گناہ کا قرار کرتاہوں کہ میں نے کیا ہے، اللہ سے توبہ کرتا ہوں ، کیا میرے اللہ کے وہاں معافی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 165720

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 161-143/H=2/1440

    ابھی تو معافی اور توبہ کا دروازہ بند نہیں ہوا بلکہ کھلا ہوا ہے بس سچی پکی توبہ کرلینا شرط ہے آپ دورکعت صلاة التوبہ نفل کی نیت سے پڑھ کر سو مرتبہ درود شریف اور سو مرتبہ پہلا کلمہ اور پھر سو مرتبہ درود شریف پڑھ کر رو رو کر گڑگڑا کر اللہ پاک سے گناہوں کی معافی مانگیں اپنے قریب کسی متبع سنت شیخ کامل سے اصلاحی رابطہ مضبوط کرلیں اور جو گناہ ہوگئے ہیں اُن کی تفصیل بتلاکر تدارک کی صورتیں تحقیق کرکے تدارک کی پوری سعی کریں۔ (الف) تعلیم الدین۔ (ب) حیاة المسلمین۔ (ج) جزاء الاعمال۔ (د) فضائل اعمال۔ (ھ) فضائل صدقات۔ (و) منتخب احادیث ۔ ان کتب کو قیمتاً حاصل کرکے اپنے پاس رکھیں اور بکثرت مطالعہ کیا کریں جس جگہ کچھ سمجھ میں نہ آئے یا شک و شبہ ہو اس مقام کو کسی متبع سنت مفتی صاحب یا عالم صاحب سے سمجھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند