• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 165616

    عنوان: مکروہ اوقات میں تسبیحات کا پڑھنا

    سوال: کیا مکروہ اوقات میں تسبیحات و اذکار نیز قران مجید کی سورتیں آیتیں پڑھی جاسکتی ہیں؟ برائے مہربانی بتائیں کہ کیا اس طرح آیتوں کے مکروہ اوقات میں پڑ نے سے گناہ ہوتا ہے ؟ مولانا ہم سب کے خصوصی دعا کی درخواست ہے ، نیز اپنی والدہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کے لئے درخواست کرتا ہوں...

    جواب نمبر: 165616

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 140-90/B=2/1440

    مکروہ اوقات میں صرف نماز پڑھنا مکروہ ہے البتہ تسبیحات اور قرآن کریم کی تلاوت کرسکتے ہیں یہ بلا کراہت درست ہے۔ اللہ تعالی آپ کی ، آپ کی والدہ کی اور پوری امت مسلمہ کی مغفرت فرمائے۔ اور ہم سب کو اخیر دم تک اپنی اطاعت اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں لگائے رکھے اور سب کا خاتمہ ایمان پر فرمائے۔ (آمین)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند