• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 165297

    عنوان: قرض بڑھتا جارہا ہے اس كی ادائیگی كے لیے كوئی دعا بتادیں

    سوال: میں قرضوں میں ہوں۔ اللہ کے فضل سے میرے پاس میرا تھوڑا بہت آرہا ہے۔ لیکن قرض بھی بڑھا جارہا ہے۔ اس کے لئے کچھ دعاء یا عمل ہے تو بتادیں۔

    جواب نمبر: 165297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 46-43/B=2/1440

    آپ یہ دعا بکثرت پڑھیئے اور اس یقین کے ساتھ پڑھیں کہ اسی سے میرا قرض ان شاء اللہ ادا ہو جائے گا۔ وہ دعا یہ ہے۔

    اَللّٰہُمَّ اکفِنِي بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند