Nepal

سوال # 164713

میں قطر کی ایک کمپنی میں پچھلے دو سال سے ملازمت کر رہا ہوں۔ ملک اور کمپنی کی خستہ حالت کو دیکھ کر مجھے ہمیشہ ملازمت ختم ہونے کا ڈر لگا رہتا ہے۔
میرا سوال یہ ہے کہ میں ایسا کیا کروں جس سے میرے دل سے یہ ڈر نکل جائے اور میری ملازمت بھی محفوظ رہے؟ میں ایسا کیا کروں جس سے کمپنی کے ہر آدمی کا دل جیتنے میں کامیاب ہو جاوٴں؟
براہ کرم، کوئی دعاء بتائیں۔

Published on: Sep 2, 2018

جواب # 164713

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1369-1249/M=12/1439



اللہ تعالیٰ رازق حقیقی ہیں وہ ہر حال میں رزق دینے پر قادر ہیں، ہمیں اس بات کا مکمل یقین ہونا چاہئے، پنج وقتہ نمازوں کی پابندی رکھیں، ہر نماز کے بعد آیة الکرسی پڑھ لیا کریں، اور حسبنا اللہ ونعم الوکیل کا وِرد رکھیں، اور دل جیتنے کے لئے حقوق الناس کا خیال رکھیں، کسی کی حق تلفی نہ کریں، کام میں شفافیت اور قول و گفتار میں لینت (نرم لہجہ) کو اختیار کریں اور ہر ایک کے ساتھ خوش خلقی سے پیش آئیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات