• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 164445

    عنوان: فرض نماز كے بعد اجتماعی دعا

    سوال: فرض نماز کے بعد لوگ امام کی دعا انتظار کر تے ہیں اور جب تک امام دعا شروع نہ کر دیں تب دعا نہیں کرتے یہ عمل سنت ہے یا بدعت قرآن حدیث کی روشنی کی میں جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 164445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1488-1314/L=1/1440

    امام کے سلام پھیردینے کے بعد امام اور مقتدیوں کے درمیان جو علاقہ اور تعلق رہتا ہے وہ ختم ہوجاتا ہے باقی نہیں رہتا ،امام اورمقتدیوں کو چاہیے کہ اب اپنے اپنے طور پر دعاذکر وغیرہ کرکے سنن ونوافل وغیرہ میں مشغول ہوجائیں ،مقتدیوں کا دعا کے لیے امام کا انتظار کرنا اس کے ختم پر دعا ختم کرنا امام کی دعاپر آمین آمین کہنا وغیرہ اس طرح کے التزامات ثابت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند