india

سوال # 164443

میں ۲۱/ سال کی لڑکی ہوں۔ اور میری شادی کے لئے رشتہ دیکھ رہے ہیں پر کہیں سے بھی اچھا رشتہ نہیں آرہا ہے۔ الحمد للہ میں پنجگانہ نماز کی پابند ہوں اور قرآن بھی پڑھتی ہوں، تہجد بھی پڑھتی ہوں۔ اور ہر رات عشاء کی نماز کے بعد سورہ یٰسین کی ۳۶/ ویں آیت بھی پڑھ رہی ہوں شادی کے لئے۔
براہ کرم، مجھے کوئی دعاء یا وظیفہ بتائیں، میں بہت پریشان ہوں شادی کو لے کر۔

Published on: Sep 23, 2018

جواب # 164443

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1451-1226/sd=1/1440



 آپ یالطیف بعد نمازِ عشاء گیارہ سو گیارہ مرتبہ اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں، پھر مناسب رشتے کے لیے دعا کریں اور جب تک مقصد حاصل نہ ہو یہ عمل کرتی رہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات