• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 164120

    عنوان: گھبراہٹ دور کرنے کی دعا

    سوال: حضرت، جس ٹائم میں نماز کی نیت کرتا ہوں اس ٹائم مجھے گھبراہٹ ہوتی ہے اور مَن کرتا ہے کہ نیت توڑ دوں۔ اور جب آس پاس میں کوئی موت ہو جاتی ہے تو بی پی (BP) لو ہوجاتا ہے اور رات میں نیند نہیں آتی ۔ براہ کرم، میری مدد فرمائیں اور کوئی دعاء بتائیں۔

    جواب نمبر: 164120

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1203-1009/SN=1/1440

    ”الَّذِینَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُہُمْ بِذِکْرِ اللَّہِ، أَلَا بِذِکْرِ اللَّہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ“ یہ آیت کریمہ ۴۱/ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیں، ان شاء اللہ گھبراہٹ دور ہوگی۔ (مستند روحانی نسخے، ص: ۱۰۲) نیز آیت کریمہ ”فَاسْتَقِمْ کَمَا أُمِرْتَ وَمَنْ تَابَ مَعَکَ“ کثرت سے پڑھا کریں، ان شاء اللہ استقامت قلب کی دولت نصیب ہوگی۔ (اعمال قرآنی)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند