• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 163964

    عنوان: ختم کے موقع پر نمازِ تراویح کی آخری رکعت میں دعائیں مانگنا کیا ہے؟

    سوال: آخری تراویح میں آخری رکعت میں ختم القرآن کے بعدقیام کی حالت میں لمبی لمبی دعائیں باآواز رونا اور دعاؤاں میں ملک کے بادشاہ کے لیے دعا کرنا اور بعد میں رکوع کرنا ۔ کیا اس سے نماز مفسد نہیں ہوئی؟

    جواب نمبر: 163964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1167-970/SN=1/1440

    اگر دعائیں کلام ناس کے مشابہ نہ ہوں، نیز رونا جنت و جہنم وغیرہ کے ذکر یا رقتِ قلب وغیرہ کی بنا پر ہو تو صورت مسئولہ میں نماز فاسد تو نہ ہوگی؛ البتہ نماز میں اس طرح دعا کرنا مناسب نہیں بلکہ مکروہ ہے۔ (دیکھیں: فتاوی دارالعلوم: ۴/۱۹۸، سوال: ۱۸۰۱، سوال: ۱۸۲۔ اور خیر الفتاوی : ۲/۵۵۷، ط: ملتان) آپ نے جہاں یہ عمل دیکھا وہاں غالباً حنبلی مسلک پر عمل ہوتا ہوگا؛ کیونکہ حنبلی مسلک میں ختم قرآن کے موقع پر تراویح کی آخری رکعت میں دعائیں کرنا مشروع ہے۔ (دیکھیں: المغنی لابن قدامة: ۲/۱۲۶، رقم: ۱۱۰۱، فصل فی ختم القرآن فی الصلاة)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند