pakistan

سوال # 163905

حضرت، ایک عالم نے نماز کے بعد دعا مانگی (اے اللہ! میرے دل میں آجا سما جا اور ہمارے دل کو اپنے علم و معرفت کا مرکز بنا) کیا اس طرح دعا مانگنا جائز ہے؟ ایسے الفاظ استعمال کرنے سے کوئی بے ادبی تو لازم نہیں آتی؟
براہ کرم، اس کا جوا ب عنایت فرمائیں۔ اور یہ بھی بتائیں کہ کیا اس عالم کو اس سے توبہ کرنی چاہئے؟

Published on: Aug 2, 2018

جواب # 163905

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1371-1183/H=11/1439



کوئی متبع سنت عالم ان الفاظ سے کہ جو استفتاء میں بین القوسین لکھے ہیں مانگتا ہے تو کچھ مضائقہ نہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات