• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 163809

    عنوان: بیوی كو ہمبستری پر آمادہ كرنے كے لیے وظیفہ یا دعا

    سوال: مفتی صاحب میں اللہ کا بندہ ہوں ۔میری شادی کو 3سال ہوگے ہیں۔میرا 1بیٹاہے جوکہ2 سال کا ہے ۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ ہم میاں بیوی میں ہمبستری کو لے کر بہت جھگڑا ہوتاہے ۔ میں جب بھی ہمبستری کے لے کہتا ہوں میری بیوی فورا مجھے منع کر دیتی ہے ۔ بولتی ہے کہ میرا ہمبستری کرنے کا دل نہیں ہے ۔ اس بات کو لے کر ہمارے بیچ بات چیت بند ہو جاتی ہے جھگڑا ہو جاتا ہے ۔ میرے بار بار کہنے پر 45دن میں 2مہینہ میں ہمارے بیچ ہمبستری ہوتی ہے ۔ جب سے میری شادی ہوی ہے تب سے مجھے اس چیز کاسامنا کرنا پڑرہاہے ۔ مفتی صاحب میں کہا ں تک صبر کرو کہا ں تک اپنی خواہشات کو روکوں؟ میری آپ سے درخواست ہے کہ مجھے کوئی دعا یا کوئی وظیفہ بتائیں جس سے میری بیوی خود مجھ سے ہمبستری کی طلب کرے ۔ بے چین بے قرار ہو جائے میرے ساتھ ہمبستری کے لے ۔ میں آپ کے جواب کا بے صبری سے انتظار کروں گا۔ اللہ حافظ۔

    جواب نمبر: 163809

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1344-1196/H=11/1439

    بہت جھگڑے کی فضاء بنانے کے بجائے خوش طبعی دل لگی اور ہنسی خوشی کا ماحول بنائے رکھیں حسن انداز کے ساتھ بیوی سے اس کے ظاہری وباطنی محاسن کو ذکر کرتے رہا کریں بول چال بات چیت بالکل بند نہ کریں ہرنماز کے بعد سورہٴ فاتحہ تین مرتبہ اور اول وآخر درود شریف تین تین دفعہ پڑھ کر پانی پر دم کرلیا کریں یا کھانے پینے کی چیزوں پر دم کردیا کریں اور آپ بھی اور اہلیہ بھی کھالیا کریں اور یہی عمل رات کو سوتے وقت کرکے دعاء کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند