• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 163760

    عنوان: اپنی پسند كی شادی كے لیے وظیفہ بتائیں

    سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں پسند کی شادی کرنا چاہتی ہوں ان کا نام حافظ محمد طلہٰ بنِ اسحاق ہے ۔ میری والدہ میری خوشی میں راضی ہیں۔مگر ان کی خواہش ہے کہ طلہ کی اچھی نوکری ہو اور ان کا اپنا ذاتی گھر۔مگر طلہ کے پاس نوکری ہے مگر ذاتی گھر نہیں ان کے دادا کا ایک گھر ہے مگر اس میں طلہ کے گھر والوں کا اور ان کے تایا کا حصہ ہے ۔ وہ لوگ گھر کو نا بیچ رہے ہیں نا ہی بنا رہے ہیں۔ اور طلہ کے والد کی طبیعت بھی صحیح نہیں رہتی۔ اور ان کی والدہ بھی ابھی ان کا رشتہ لگانے کو بھی تیار نہیں۔ اور میری والدہ کو بہت جلدی ہے رشتہ لگانے کی۔ میرے مسئلے کا حل بتائیں ۔ کچھ ایسا کہ ان کا اپنا گھر ہو جا ئے اور جلد سے جلد ہمارا رشتہ ہو جائے ۔ بہت مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 163760

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1193-970/B=11/1439

    آپ ”یَا لَطِیفُ“ اور آپ کے اولیا ”یَا لَطِیْفُ یَا وَدُوْدُ“ کا بکثرت ورد کریں نیز دعا بھی کرتے رہیں، ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند