• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 163759

    عنوان: رشتے کے لیے دعا

    سوال: میرا نام: حمنا علی ، والدہ کا نام: صائمہ لیاقت، تاریخ پیدائش: ۳۰/۶/۱۹۹۷ء ۔ ان کا نام: حافظ محمد طلحہ بن اسحاق، والدہ کا نام: سحر اسحاق، تاریخ پیدائش: ۱۳/ ۴/ ۱۹۹۳ء ۔ ہم پسند کی شادی کرنا چاہتے ہیں گھر والوں کی مرضی سے ۔ مگر پتا نہیں کیا رکاوٹ ہے کوئی، اور وقت کم ہے۔ میری والدہ میری شادی کرنا چاہتی ہیں جلد سے جلد۔ مگر ان کی خواہش ہے کہ طلحہ کے گھر والوں کا اپنا ذاتی مکان ہو اور اب رشتہ لگے جائے بس۔ مگر طلحہ کے گھر والوں کے پاس مکان ہے ذاتی مگر اس مکان میں ان کے تایا کا بھی حصہ ہے اور وہ لوگ نہ اس کو بیچ رہے ہیں نہ بنا رہے ہیں۔ اور طلحہ کی والدہ بھی ان کا رشتہ کرنے کے لئے ابھی راضی نہیں ہور پا رہی ہیں۔ کوئی دعاء بتائیں کہ ان کا گھر اپنا ذاتی ہو جائے جلد از جلد، اور عید الاضحی سے پہلے ہی یا عید الاضحی کے فوراً بعد ہی ہمارا رشتہ لگ جائے آسانی سے، سب کی خوشی کے ساتھ۔ بہت مہربانی ہوگی۔ شکریہ

    جواب نمبر: 163759

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1125-924/sn=1/1440

    آپ روزانہ بعد نماز عشاء سونے سے قبل اول آخر درود شریف کے ساتھ گیارہ سو گیارہ مرتبہ ”یَا لَطِیْفُ“ پڑھ کر اللہ سے اپنے مقصود کے لیے دعا کیا کریں، ان شاء اللہ پسند کی جگہ رشتہ لگ جائے گا؛ البتہ یہاں یہ بات واضح رہے کہ جب تک حافظ محمد طلحہ کے ساتھ آپ کے نکاح نہ ہوجائے وہ آپ کے حق میں بالکل اجنبی ہے، اس کے ساتھ تعلق رکھنا، بات چیت کرنا آپ کے لیے شرعاً جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند