India

سوال # 163439

حضرت مفتی صاحب! کمائی اور رزق میں برکت کے لئے کچھ دعا یا عمل بتائیں اور ایسے اعمال بتائیں جس سے برکات چھین لی جاتی ہیں۔ ماہانہ 50k (50K = 50,000)تنخواہ ہے پھر بھی آخری کا ہفتہ ہاتھ میں پیسہ نہیں ہوتا ہے۔ الحمد للہ نماز ادا کرتا ہوں۔ جزاک اللہ خیر

Published on: Sep 27, 2018

جواب # 163439

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1116-1022/SN=1/1440



پوری امانت داری کے ساتھ فرض منصبی ادا کریں، والدین کی خدمت اور رشتہ داروں کے ساتھ صلہٴ رحمی میں کوتاہی نہ کریں؛ اگر آپ مالک نصاب ہیں تو اچھی طرح حساب کرکے ہر سال زکات ادا کیا کریں، اسراف و دیگر گناہوں سے بچیں اور ساتھ روزانہ بعد نماز مغرب سورہٴ واقعہ کی تلاوت کا معمول بنالیں، نیز کثرت سے ”اللَّہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ“ یہ دعا پڑھا کریں، ان شاء اللہ روزی میں برکت ہوگی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات