India

سوال # 162797

عالی جناب میرے ایک خالہ زاد بھائی نے خصوصی طور پر میرے ذریعے یہ سوال پوچھا ہے کہ وہ نماز روزوں کی بالکل پابندی نہیں کرپاتا صرف اور صرف اپنی کاہلی کی وجہ سے ، برائے مہربانی کوئی وظیفہ جو روزانہ پڑھا جا سکے ، نوازئیے گا،یا کوئی قران مجیدکی آیت جس کی تعویز بنا کرباندھا جا سکے ، نیز میرے لئے بھی دعا کی درخواست ہے ۔ شکریہ

Published on: Jul 10, 2018

جواب # 162797

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1183-1092/M=10/1439



صرف تعویذ باندھنے اور وظیفہ پڑھنے سے سستی، کاہلی دور نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے فکر وکوشش، اور ہمت و حوصلہ بھی چاہیے، آپ اپنے خالہ زاد بھائی سے کہہ دیں کہ نماز کے اوقات میں نماز ادا کرنے کی پوری فکر کریں، آپ بھی یاد دہانی کرادیا کریں تاکہ غفلت نہ ہو اور نماز کے بعد بھی خبرگیری کرلیا کریں، اگر وہ بھائی قریب رہتا ہو تو ساتھ مسجد لے جایا کریں، تھوڑے دنوں تک اس کے پیچھے محنت کریں توقع ہے کہ اس کو نماز کی پابندی نصیب ہوجائے گی، اسے یہ دعا پڑھنے کے لیے بھی کہہ دیں: یَا مُثَبِّتَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلبی علی طاعتک․ اللہ تعالیٰ ہم سب کو نمازوں کی ادائیگی کی توفیق مرحمت فرمائے اور دنیا وآخرت کی بھلائیاں نصیب کرے۔ (آمین۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات