• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 16229

    عنوان:

    حلال طیب روزی حاصل کرنے کے لیے کوئی اچھا عمل بتائیے؟ (۲)میں تین سال سے حلال روزی کی تلاش میں ہوں، کہیں بھی جاتا ہوں مجھے سودی یا انشورنس اور ایسے حرام کے کام ملتے ہیں میں اللہ پر یقین کرتاہوں کہ اللہ ہماری مدد کرے گا۔ میں نے حرام کاموں کوکرنے سے انکار کردیا تو والدین، رشتہ دار، دوست سب مل کر مجھے چھیڑنے لگے کہ تو اگر یہ دیکھے گا تو زندگی برباد ہوجائے گی، مگر میں ان کی باتوں پر صبر کررہاہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16229

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1521=310tl-10/1430

    آپ دن میں کسی بھی وقت 100 مرتبہ یہ دعا پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کو بہت جلد حلال روزگار مل جائے گا، دعا یہ ہے: اللّٰہُمَّ أَکْفِنِيْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ۔

    (۲) آپ صبر سے کام لیتے رہیں، صبر کرنے الوں کے ساتھ اللہ کی مدد شامل حال رہتی ہے اور اگر آدمی اللہ تعالیٰ پر اعتماد کرکے حرام رزق سے بچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو جائز اور حلال رزق عطا فرماتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند