Pakistan

سوال # 162154

جھوٹ سے توبہ کا طریقہ کیاہے ؟ کیا یہ حقوق اللہ میں سے ہے یا حقوق العباد میں سے ہے ؟ یعنی توبہ کے لیے صرف اللہ سے معافی مانگنی ہوگی یا بندوں سے بھی معافی مانگنی ہوگی ؟

Published on: Jul 10, 2018

جواب # 162154

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1186-1093/M=10/1439



جھوٹ سے یا کسی بھی گناہ سے توبہ کا طریقہ یہ ہے کہ اس گناہ پر دل سے ندامت وپشیمانی ہو اور آئندہ اس گناہ کو نہ کرنے کا عزم وپختہ ارادہ ہو اور اگر جھوٹ بولنے کی وجہ سے کسی بندے کو اذیت پہنچی ہے تو اُس بندے سے معافی بھی مانگے یا کسی کو ضرر لاحق ہوا ہے تو اس نقصان کی تلافی بھی کرے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات