• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 161947

    عنوان: دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لئے کونسے اذکار کرنے چاہئے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لئے کونسے اذکار کرنے چاہئے؟

    جواب نمبر: 161947

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1094-1012/M=9/1439

    دنیا و آخرت کی کامیابی کے لئے اذکار کے ساتھ اعمال بھی ضروری ہیں یعنی فرائض و واجبات کو ادا کرتے رہیں، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں گناہوں سے بچیں، ہر کام میں اتباع سنت و شریعت کو لازم پکڑلیں، اور نمازوں کے بعد یہ دعا مانگا کریں: ربنا آتنا في الدنیا حسنةً وفي الآخرة حسنةً وقنا عذاب النار ۔ اور صبح و شام تین تسبیحات ((۱) تیسرا کلمہ (۲) درود شریف (۳) استغفار سوسو مرتبہ پڑھ لیا کریں، اور کھانے پینے، سونے جاگنے، ملاقات و بیمار پرسی کرنے وغیرہ وغیرہ کے مواقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو ادعیہ منقول ہیں ان کو پڑھنے کا معمول رکھیں، روزانہ تلاوت قرآن کا اہتمام کریں اور خالی اوقات میں کثرت سے درود شریف پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند