• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 161625

    عنوان: بچوں كی ترقی اور حفاظت كے لیے دعا بتائیں

    سوال: حضرت، کوئی ایسی دعا بتائیں جو اسلام میں ہے جس کے پڑھنے سے آپ کے بچوں کو عزت ملے، بچے نیک اور اسلامی ہوں، ماں باپ کے فرمانبردار، لمبی زندگی والے، پڑھائی میں تیز ہوں اور ہر آفت سے دور رہیں نیز کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں جو میں اپنے بچوں کے لئے کر سکوں؟

    جواب نمبر: 161625

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 985-785/B=9/1439

    آپ ہر فرض نماز کے بعد دعا کریں تو اپنی دعا میں تین مرتبہ یہ دعا پڑھ لیا کریں۔ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ أزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ أعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ إمَامًا۔ ان شاء اللہ آپ کے ذکر کردہ تمام ہی مقاصد حاصل ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند