India

سوال # 161504

شادی کو دس سال ہو چکے اور ابھی کوئی اولاد نہیں ہے ۔علاج معالجے میں بھی کمی نہیں ہے ۔لوگ بہت سے شرکیہ افعال بتاتے ہیں لیکن ہم نہیں کرتے ۔ہم چاہتے ہیں کہ آپ قرآن اور سنت کی روشنی میں کوئی وظیفہ بتائیں۔اور ذرا اس سورہ فاتحہ کے عمل کی وضاحت کریں جو فجر کی سنتوں اور فرض کے مابین پڑھا جاتا ہے ۔

Published on: May 16, 2018

جواب # 161504

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1066-934/H=8/1439



ہرنماز کے بعد اور سوتے وقت رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِینَ إِمَامًا سات مرتبہ دعا اور اول وآخر سات سات دفعہ درود شریف پڑھ کر دعا کیا کریں۔



(۲) اکتالیس مرتبہ سورہٴ فاتحہ اور اول وآخر درود شریف گیارہ گیارہ دفعہ پڑھنے کا اور اس کے بعد دعاء کا معمول بنالیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات