India

سوال # 161374

میرا سوال یہ ہے کہ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ جس سے میرے نکاح کرنے کے مراحل آسان ہو یعنی اللہ نیک صالحہ خوبصورت و خوب سیرت جو مجھے دین و دنیا میں میرا ساتھ دے ایسی خاتون سے میری نکاح کرادے ۔ کوئی مجرب عمل بتائیں۔ خیرا کثیرا

Published on: May 31, 2018

جواب # 161374

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:909-785/d=9/1439



آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا دنیا فائدہ حاصل کرنے کی جگہ ہے اور سب سے زیادہ فائدہ مند چیز یہاں نیک خاتون ہے (جو کسی کو نکاح کے ذریعہ مل جائے) دوسری حدیث میں فرمایا گیا کہ نکاح میں انتخاب کی بنیاد چار چیزیں ہوتی ہیں (۱) مال (۲) جمال (۳) حسب نسب (۴) دین ۔ پھر فرمایا کہ تم دین دار خاتون کو اختیار کرو کہ وہ سب سے بہتر ہے۔



لہٰذا آپ کا شوق بہت مناسب ہے اس کے لیے یَا لَطِیْفُ یَا وَدُوْدُ کی تسبیحات بعد نماز عشا پڑھیں، اگر ہوسکے تو گیارہ سو گیارہ (1111)مرتبہ ورنہ چار سو (400)پانچ سو (500) جس قدر ہوسکے پڑھ لیں اور اول آخر درود شریف پڑھ کر دعا کریں (۴۰دن تک) نیز جب کوئی رشتہ سامنے آئے تو منظور کرنے سے پہلے استخارہ مسنونہ ضرور کرلیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات