• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 161033

    عنوان: دكان كی خیر وبركت كے لیے دعا

    سوال: حضرت،میں ذہنی اور مالی مشکلات سے دوچار ہوں اور بہت مقروض ہوں۔ میری ایک دکان ہے اس کو صحیح چلانے کے لئے قرآنی دعاء اور حالات کی بہتری کے لئے کوئی دعاء بتادیں، کرم ہوگا۔ شکریہ

    جواب نمبر: 161033

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:942-878/H=8/1439

    رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَفِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ اس دعائے قرآن کو ہرنماز کے بعد اور سوتے وقت سات دفعہ اول وآخر درود شریف سات سات مرتبہ پڑھا کریں، اللہ پاک قرض کی جلد ادائیگی کی بہتر صورت عطا فرمائے، حلال روزی برکت والی سے نوازے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند