• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 160917

    عنوان: شہوت کی کمی کے لیے کوئی وظیفہ بتادیں

    سوال: شہوت بہت آتی ہے ، شہوت کی کمی کا کوئی وظیفہ بتا دیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 160917

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:872-776/N=8/1439

     اگر آپ شادی شدہ ہیں تو جب سچی شہوت ہوا کرے تو بیوی سے ضرورت پوری کرلیا کریں، شہوت کو تسکین ہوجائے گی۔ اور اگر آپ شادی شدہ نہیں ہیں تو شہوانی چیزوں سے پرہیز کریں، جیسے: فلم بینی، بدنگاہی اور شہوانی خیالات وغیرہ، نیز ایسی گرم چیزیں بھی کم ازکم کھائیں جو شہوت بھڑکاتی ہیں اور درج ذیل دعا بہ کثرت پڑھیں ، إن شاء اللہ شہوت کی شدت میں کمی آئے گی اور اس پر کنٹرول ہوگا؛ البتہ آپ جلد از جلد ماں باپ کی سرپرستی میں شادی کی کوشش کریں،سب سے آسان اس کا علاج یہی ہے۔ اور وہ دعا یہ ہے:

    اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ سَمْعِيْ وَشَرِّ بَصَرِيْ وَشَرِّ لَسَانِيْ وَشَرِّ قَلْبِيْ وَشَرِّ مَنِیِّيْ

    ترجمہ: اے اللہ! میں آپ کی پناہ لیتا ہوں اپنے کان کے شر سے، اپنی نگاہ کی شر سے، اپنی زبان کے شر سے، اپنے دل کے شر سے اور اپنی منی کے شر سے۔ (مشکوة شریف، ص:۲۱۷، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند