• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 160395

    عنوان: درود شریف میں وبارك وسلم پڑھنا ؟

    سوال: حضرت، میں درود شریف میں ” اللہم صل علی محمد وعلی آل محمد وبارک وسلم“ پڑھتا تھا، میرے دوست نے کہا کہ جو درود حدیث سے ثابت ہے وہ بہتر ہے، اور حدیث میں صرف ” اللہم صل علی محمد وعلی آل محمد“ (نسائی: ۱۲۹۳) یہیں تک ہے۔ اس لئے حضرت آپ بتائیں کہ کونسا پڑھنا بہتر ہے؟

    جواب نمبر: 160395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:758-660/D=8/1439

    اللہم صل علی محمد وعلی آل محمد کے الفاظ نسائی شریف میں وارد ہوئے ہیں اس میں ”وبارک وسلم“ نہیں ہے، پس جو الفاظ ثابت اور ماثور ہیں ان کا پڑھنا زیادہ بہتر ہے۔ اگرچہ معنی کے لحاظ سے ”وبارک وسلم“ کے الفاظ صحیح ہیں اور ہوسکتا ہے کہ کسی دوسرے درود میں وارد بھی ہوئے ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند