• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 160387

    عنوان: بواسیر اور شوگر کے لیے دعا

    سوال: میری والدہ کے بواسیر اور شگر ہے اس کے لئے کوئی دوا یا دعا بتائیں یا کوئی عمل بتائیں ۔بواسیر تقریباً۰۱ سال سے ہے اور شگر تقریباً ۲ سال سے ہے ۔

    جواب نمبر: 160387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:754-648/D=8/1439

    یَا سَلامُ کثرت سے پڑھیں اور مغرب یا عشاء کی نماز کے بعد اول آخر درود شریف پڑھ کر ۱۳۴مرتبہ یا سلام پڑھ کر دعا کریں ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔

    (۲) اللّہُمّ یَا خَارِجَ الہَمِّ کاشِفَ الغَمِّ مُجِیْبَ دَعوَةِ ا لمُضْطَرِّینَ أسْألُکَ صِحَّةً کاملةً وشِفَاءً من کُلِّ داءٍ․

    (۳) کسی اچھے حکیم سے رجوع کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند