• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 16028

    عنوان:

    میری مالی حالت بہت خراب ہے میں جہاں کام کرتاہوں وہاں سے مجھے نکال دیا گیا بنا کسی وجہ کے ، میں نے پھر بھی صبر کیا کہ شاید اللہ نے میرے لیے کچھ بہتر سوچا ہو۔ تین مہینے گزر گئے ہیں مجھے لگتاہے شاید کسی نے جادو کیا ہو۔ کوئی ایسی دعا بتائیں جس کے پڑھنے سے مجھ پر سے پیسے کی تنگی دور ہوجائے، میں امیر ہوجاؤں اور پھر میں شادی کرلوں، کیوں کہ ابھی میں خود ماں باپ سے کھا رہا ہوں جو مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا اب مجھے ان کی خدمت کرنی چاہیے ان کو کھلانا چاہیے میری عمر انتیس سال ہوگئی ہے میرے لیے کتنی شرم کی بات ہے اس عمر میں بھی وہ مجھے پالیں۔ مجھے کوئی اچھی سی دعا بتائیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16028

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1685=1377-10/1430

    بعد نماز عشاء گیارہ گیارہ بار درود شریف اور بیچ میں گیارہ تسبیح یَا مُعِزُّ پڑھ کر دعا کریں۔ یہ دوسرا وظیفہ پڑھ لیں، بعد نماز عشا آگے پیچھے سات سات دفعہ درود شریف اور بیچ میں چود ہ تسبیح اور چودہ دانے یَا وَہَّابُ پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ فراغت اور برکت ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند