• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 15978

    عنوان:

    میں پہلے اپنے خاوند کے ساتھ دبئی میں رہتی تھی پھر وہاں کے حالات خراب ہوئے تو انھوں نے مجھے پاکستان بھیج دیا۔ اس فیصلے کے لیے انھوں نے استخارہ کیا تھا اور خواب کی تعبیر آپ سے لی تھی آپ نے کہا تھا کہ ہمیں دبئی میں ہی اکٹھے رہنا چاہیے۔ پر حالات ایسے ہوگئے تھے کہ میرے شوہر نے مجھے پھر بھی بھیج دیا۔ میرے یہاں آنے کے تین ماہ بعد میرے شوہر کی نوکری ختم ہوگئی۔ میں یہاں بیمار ہوں۔ مفتی صاحب ہم نے اللہ کے فیصلے (استخارہ کی تعبیر) پر عمل کرنے کے بجائے خود کے فیصلے پر عمل کیا یعنی ہم علیحدہ ہوگئے، تو شاید اللہ ہم سے ناراض ہیں اوراب نوکری بھی نہیں ہے اور پریشان ہیں ہم توبہ کررہے ہیں۔ برائے کرم آپ ایسا کوئی وظیفہ بتائیں کہ اللہ ہم سے راضی ہوجائے اور میرے شوہر کو نوکری بھی مل جائے۔ برائے کرم ہمارے حق میں دعا کیجئے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15978

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1425=1149/1430/ل

    آپ خود اور آپ کے شوہر دونوں عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ گیارہ مرتبہ یَا مُغْنِیْ پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد احوال استوار ہوجائیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند