متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 159257
جواب نمبر: 15925701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 638-578/M=6/1439
دین دار رشتے کی تلاش رکھیں ، اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کریں اور صبح وشام یَا لَطِیْفُ، یَا جَامعُ اور یَا بَدِیْعَ الْعجَائِب کی تسبیح سو سو مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ اور یہ آیت کریمہ: وَہُوَ الَّذِی خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَہُ نَسَبًا وَصِہْرًا وَکَانَ رَبُّکَ قَدِیرًا (سورہٴ قرآن آیت: ۵۴) اکتالیس مرتبہ پڑھ لیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مندرجہٴ ذیل میں کس وقت درود پڑھنا واجب یا نہ پڑھنا گناہ ہے؟ (۱) وہ آیت سنی جائے جس میں ہم کو درود پڑھنے کو کہا ہے۔(۲) ایسی آیت سنی جائے جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی ہو۔(۳) حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ اور جیسے نبی، رسول، وغیرہ یا صرف حضور کا لفظ سنیں، اس حالت میں کہ ان میں اشارہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو ہو۔ جناب محترم مجھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سارے نام یاد نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ آپ سے دعا کی درخواست ہے۔
12140 مناظرآجکل ہماری کمپنی مشکلات سے دوچار ہیں، بینک کا لون بھی بہت زیادہ ہے، تقریبا پندرہ سو افراد کمپنی سے منسلک ہیں۔ سمجھ میں نہیں آتاہے کہ آخر ایساکیوں ہے؟ براہ کرم، کوئی وظیفہ بتائیں جس پر ہم لوگ عمل کریں ، جس سے اللہ پاک ہم پر رحم و کرم کرے۔
1333 مناظرمیری ایک بہن نے ماں باپ کی مرضی کے خلاف گھر سے بھاگ کر کے کورٹ میرج کر لی تھی۔ ہم لوگ اس شادی پر راضی نہیں تھے، کیوں کہ وہ لڑکا بالکل جاہل اور دوسری برادری کا تھا اور بالکل بھی کفو نہ تھا، جب کہ میری بہن ایک ڈاکٹر تھی۔ ان کے اس فعل کے بعد ابو نے مجبوری میں نکاح اور رخصتی بھی کردی۔ شادی کے دس سال کے بعد میری بہن کو خلع لینا پڑا، کیوں کہ اس لڑکے نے ہیروئن کا نشہ کرنا شروع کردیا تھا اور کچھ بھی کام نہ کرتا تھا۔ اب معاملہ میری چھوٹی بہن کا ہے جو اس لڑکے کے بھانجے کے ساتھ شادی پر بضد ہے۔ میری بہن نے ماسٹر کیا ہے اور وہ لڑکا ابھی تو پڑھ ہی رہا ہے اور خاندان میں سب جاہل ہیں۔ میری بہن والدین سے بہت بدتمیزی کرتی ہے۔ کسی کی بات نہیں سمجھ رہی ہے، ہمارے گھر سے دو تین دفعہ تعویذ بھی نکلے ہیں۔ اس کو والدین کی ضعیفی اور بیماری پر بھی ترس نہیں آتا ۔ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں گھر سے نہ بھاگ جائے۔ پھر یہ رسوائی والدین نہیں جھیل سکتے۔دونوں دل کے مریض ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ کوئی جادو کا بھی چکر ہے۔ بہت دعا کررہے ہیں ،سورہ بقرہ بھی پڑھ رہے ہیں۔ اللہ آپ کو جزا دے، بہن کو راستہ پر لانے کے لیے کوئی عمل بتا دیں۔
3282 مناظرکیا اورل سیکس کی اسلام میں اجازت ہے یا نہیں؟میرا نکاح ہوچکا ہے مگر رخصتی نہیں ہوئی ہے۔ میں جرمنی میں تعلیم مکمل کرنے کے لیے آیا ہوں۔ میرا اپنی بیوی کے ساتھ رہنے کا بہت دل چاہتا ہے ۔ مباشرت کی چاہت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہاں روزہ بہت لمبا ہوتا ہے (گرمیوں میں) اور میری صحت بہتر نہیں ہے ۔ کوئی ایسی آیت بتادیں جس کو پڑھنے سے میرے جنسی جذبات کم ہوسکیں۔ میں بہت کوشش کرتا ہوں کہ گرم چیزیں کم کھاؤں(کوئی بہت ٹھنڈی چیز بتادیں)۔ برائے کرم جلد جواب عنایت فرمائیں ۔کوئی بہت اچھا طریقہ جس سے میں اپنے ان جذبات کو قابومیں کرسکوں۔
5491 مناظر