• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 159005

    عنوان: کیا سجدے میں جاکر اللہ پاک سے دعا مانگنا بدعت ہے؟

    سوال: کیا سجدے میں جاکر اللہ پاک سے دعا مانگنا بدعت ہے؟ اور اگر ایسا ہے، تو دعا مانگنے کا سنت طریقہ بتائیں؟ اور اگر سجدے میں دعا مانگ سکتے ہیں تو کب اور کیسے مانگے؟

    جواب نمبر: 159005

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 598-542/M=6/1439

    نماز کے بعد دعا مانگنے کے لیے لوگوں کے سامنے الگ سے سجدہ نہ کیا جائے، کیوں کہ ناواقف لوگ اسے دیکھ کر سنت یا واجب سمجھنے لگیں گے، اسی لیے فقہاء نے اس کو مکروہ قرار دیا ہے، درمختار میں ہے: لکنہا تکرہ بعد الصلاة لأن الجہلة یعتقدونہا سنة أو واجبة (شامي) ہاں نفل نماز کے سجدے میں دعا مانگ سکتے ہیں، لیکن شرط ہے کہ عربی میں ہو اور بہتر ہے کہ ماثور دعائیں ہوں اور دعا مانگنے کا افضل طریقہ یہ ہے کہ نماز کے بعد دونوں ہاتھ سینہ بالمقابل اٹھاکر خشوع وخضوع کے ساتھ دعا مانگی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند