• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 158998

    عنوان: حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی تقسیم ہند کے تعلق سے وصیت کے بارے میں استفسار

    سوال: کیا مولانا اشرف علی تھانوی رح نے قیام پاکستان سے پہلے اپنی بیوی کو اس طرح کی وصیت کی تھی ؟ حوالہ مطلوب ہے ؟ مولانا اشرف علی تھانوی رح نے قیام پاکستان سے غالباً 6 سال پہلے اپنی بیوی کو وصیت کی تھی کہ " پاکستان بن جائیگا تم وہاں چلی جانا "۔

    جواب نمبر: 158998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 728-616/L=6/1439

    حضرت تھانویکی مذکورہ بالا وصیت کا ہمیں علم نہیں؛البتہ شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنیکا تقسیم سے قبل اپنے بعض احباب کو تقسیم ہند اور اس کے ساتھ تقسیم بنگال وپنجاب کی اطلاع دینا بعض کتابوں میں مذکور ہے۔(دلائل السلوک:۱۹۴) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند