• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 158803

    عنوان: سرکاری نوکری کے لیے وظیفہ

    سوال: حضرت مفتی صاحب! مجھے سرکاری نوکری کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں، کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 158803

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 569-454/N=5/1439

    حلال وجائز ذریعہ معاش کے لیے درج ذیل دعا روزانہ اول وآخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ کم از کم تین سو مرتبہ پڑھی جائے اور دعا پڑھتے وقت معنی ومفہوم کا بھی استحضار رہے تو بہتر ہے، ممکن ہے کہ آپ کو کوئی سرکاری ملازمت ہی مل جائے، نہیں تو کوئی نہ کوئی بہتر ذریعہ معاش إن شاء اللہضرور فراہم ہوجائے گا۔ اور وہ دعا یہ ہے:

     اللّٰھُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔

    ترجمہ:اے اللہ !مجھے حلال( روزی) عنایت فرماکر حرام (روزی) سے بچالیجئے اور اپنے علاوہ سب سے مستغنی اور بے نیاز کردیجئے۔

    عن عليأنہ جاء ہ مکاتب فقال: إني عجزت عن کتابتي فأعني، قال: ألا أعلمک کلمات علمنیھن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، لو کان علیک مثل جبل کبیر دیناً أداہ اللہ عنک، قل:”اللھم اکفني بحلالک عن حرامک وأغننی بفضلک عمن سواک“،رواہ الترمذي والبیھقي فی الدعوات الکبیر (مشکاة المصابیح،باب الدعوات فی الأوقات، الفصل الثاني،ص ۲۱۵، ۲۱۶، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند