• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 158612

    عنوان: بچیوں کے لیے اچھے رشتے كے لیے دعا

    سوال: حضرت، بچیوں کے لیے اچھے رشتے ہوویں جس سے ہر آدمی خوش ہو، اس کے لیے کوئی خاص وظیفہ تبائیں۔ بے شک عزت اللہ دیتا ہے، عزت پانے کے لیے اور نظر بد سے بچنے کے لیے کوئی خاص وظیفہ۔

    جواب نمبر: 158612

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 608-495/B=5/1439

    گھر والوں کو چاہیے کہ وہ یَا لَطِیْفُ یَا لَطِیْفُ پڑھتے رہیں اور جس لڑکی یا لڑکے کا رشتہ مطلوب ہے اسے چاہیے کہ وہ یَا جَامِعُ یَا جَامعُ پڑھتا رہے۔ ان شاء اللہ اس کے پڑھنے سے اچھا رشتہ ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند