India

سوال # 158611

اللہ نے ماشاء اللہ تین لڑکی صحیح سالم دی ہے، لڑکے کی خواہش ہے، کوئی خاص وظیفہ یا دعا بتائیے کہ جس سے اللہ ضرور نیک لڑکا عطا فرماوے اور غم اور غصہ اُداسی سوچ بہت رہتی ہے، اس کے لیے بھی دعا بتائیے۔ اور مولانا میرے لیے خاض دعا کریں کہ اللہ پاک مجھے لڑکا بھی عطا فرماوے اور میرے غم دکھ اُداسی اور غصہ ختم فرماوے۔ (آمین) ۔ اور پوری ہدایت ملے اس کے لیے بھی دعا بتائیے۔

Published on: Feb 24, 2018

جواب # 158611

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 607-503/B=6/1439



لڑکے کے لیے اس آیت ”رَبِّ لَا تَذَرْنِی فَرْدًا وَأَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِینَ“ کو کثرت سے پڑھتے رہیں، غم وغصہ اور اداسی دور کرنے کے لیے ”درود شریف“ اور ”لاحول ولا قوة الا باللہ“ کی کثرت کریں، اور ہدایت کے لیے اس دعاء کو ہمیشہ پڑھتے رہیں۔ ”اللہم انا نسئلک الہدی والتقوی والعفاف والغنی“ ان شاء اللہ آپ کی مرادیں پوری ہوجائیں گی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات