Pakistan

سوال # 158488

مفتی صاحب، میرا سوال یہ ہے کہ میری والدہ ۲۱ سال سے بیمار ہے ، ان کو بلڈ پریشر ، گیسٹرک ، کبھی کبھی جائے نماز پر بیٹھے بیٹھے گھنٹوں تک ہوش غائب ہو جاتا ہے ، ہر طریقہ کا علاج کروا کر دیکھا ،الوپھٹک ،ہومیو پتھیٹک،اور عامل سے بھی علاج کروایا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔
مفتی صاحب اس مسئلہ میں ہماری والدہ کی رہنمائی فرمائیں۔

Published on: Feb 5, 2018

جواب # 158488

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 531-485/M=5/1439



اللہ تعالیٰ آپ کی بیمار والدہ کو صحت وتندرستی عطا کرے(آمین) آپ کسی ماہر وتجربہ کار حکیم یا ڈاکٹر سے علاج کرائیں اور والدہ کو یہ دعا ہرنماز کے بعد پڑھنے کے لیے بتادیں: اللہم عافني في بدني وعافني في نفسي وعافني في قلبي وعافني في سَمعي وعافني في بَصَري وعافني في دینی۔ اور آپ ۴۱مرتبہ سورہٴ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے ہرروز والدہ کو پلادیا کریں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات